پاکستان میں مزید کتنے ارب ڈالر کی فنڈنگ متوقع ہے؟بڑی خبر سامنے آگئی

07-15-2023

(ویب ڈیسک)بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مزید 5.6 ارب ڈالر کی فنڈنگ متوقع ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے پاکستان مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر نے کہا نئی فنڈنگ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے کیے گئے 3.7ارب ڈالر کے معاہدے بھی شامل ہیں۔ آئی ایم ایف کا معاہدہ اس وقت ہوا جب پاکستان کو زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر سمیت  سٹاک مارکیٹ کی ابتر صورتحال اورمہنگائی جیسے مسائل درپیش تھے۔