خلیل الرحمان کی تنقید کی توپوں کا عمران اشرف اور سونیا حسین کی جانب ہوگیا

07-15-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف مصنف خلیل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران اشرف اور سونیا حسین اوور کانفیڈنٹ اداکار ہیں۔

حال ہی میں خلیل الرحمان قمر ایک پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ میزبان  نے  'میرے پاس تم ہو' کے رائٹر سے سوال کیا کہ انڈسٹری کے اوور کانفیڈنٹ اداکاروں کے نام بتائیں؟ جس پر خلیل الرحمان قمر نے اداکار عمران اشرف اور اداکارہ سونیا حسین کا نام لیا۔ خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ عمران اشرف اوور کانفیڈنٹ اداکار ہیں اور سونیا حسین بھی ایک اوور کانفیڈنٹ اداکارہ ہیں۔ایسی اداکارہ جو اپنے کام کو ہی نہیں جانتی ’ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا‘ کے سوال پر انہوں نے عفت عمر کا نام لے لیا۔