ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ

07-15-2023

(لاہور نیوز) مسلسل دو روز مہنگا ہونے کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے کمی کے ساتھ ایک لاکھ 82 ہزار785 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر کم ہوکر 1955 ڈالر فی اونس ہے۔