پنجاب میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، 5 دہشتگردگرفتار

07-15-2023

(لاہورنیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری گوجرنوالہ اور ملتان سے عمل میں لائی گئی ہے ، گوجرانوالہ سے داعش کا اہم کمانڈر ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹرز، موبائل فون اسلحہ اور افغان شناختی کارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت حنیف ، سید عرف سیدو، طارق، خالد اور عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے ۔