سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے

07-15-2023

(لاہور نیوز) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے۔ وہ لاہور میں چند روز قیام کریں گے۔

نگران سیٹ اپ پر مشاورت کے لیے آصف علی زرداری کی وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ آصف علی زرداری استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے انکے بھائی عالم گیر خان کی وفات پر تعزیت کریں گے۔ آصف علی زرداری لاہور میں سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پی ٹی آئی چھوڑنے والے دھڑوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔ آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے مضبوط امیدواروں کے حوالے سے بھی ملاقات کریں گے۔