شہباز شریف کی جہانگیر ترین کے گھر آمد، بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا
07-15-2023
(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی جہانگیر ترین کے گھر آمد ہوئی۔ شہباز شریف نے جہانگیر ترین کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مرحوم عالمگیر ترین کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔ معاون خصوصی عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر رانا ثناللہ اور احسن اقبال کی بھی جہانگیر ترین کے گھر آمد ہوئی۔ جہانگیر ترین سے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت ، فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال بھی جہانگیر ترین کے گھر پہنچے اور جہانگیر ترین سے ان کے بھائی عالمگیر ترین کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔