مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری

07-15-2023

(لاہور نیوز) منافع خوروں نے ریٹ لسٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک دی۔ مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری ہے۔

ادرک 1100، لہسن 520، ٹماٹر 130، پیاز 80 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ لیچی 400، آڑو 280، آم سندھڑی 250 روپے کلو تک دستیاب ہے۔ ادھر چکن سستا ہو کر بھی عوام کی جیب پر بھاری ہے۔ مرغی کا گوشت 7 روپے سستا، قیمت 608 روپے کلو مقرر ہو گئی۔ انڈے گرم موسم میں بھی مہنگے ہیں۔ دو روپے اضافے سے انڈوں کی قیمت 251 روپے درجن ہو گئی۔