آصف زرداری کا نوازشریف سے ملاقاتوں کے بعد لاہور میں ڈیرے جمانے کا فیصلہ

07-15-2023

(لاہور نیوز) لاہور کے سیاسی منظرنامے پر بڑی پیش رفت، دبئی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقاتوں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرے جمانے کا فیصلہ کر لیا۔

 سابق صدر آصف علی زرداری آج لاہور پہنچیں گے ۔آصف علی زرداری لاہور میں چند روز قیام کریں گے ۔آصف علی زرداری کا استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے بھی ملاقات کا امکان ہے، سابق صدر جہانگیر ترین سے انکے بھائی کی وفات پر تعزیت کریں گے۔  سابق صدر آصف زرداری لاہور میں سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے ، پی ٹی آئی چھوڑنے والے دھڑوں کا بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے ۔ سابق صدر آصف زرداری کی آمد کے بعد لاہور بڑا سیاسی اکٹھ کا مرکز بننے کا امکان ہے۔ چوہدری شجاعت حسین اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی لاہور میں موجود ہیں۔