ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کا پاسنگ مارکس بڑھانے پر اتفاق
07-15-2023
(ویب ڈیسک) ملک بھر کے تعلیمی بورڈ میں پاسنگ مارکس کم ازکم 40 کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ملک کے تعلیمی بورڈز کی کمیٹی فارچیئرمینز کا دو روزہ اجلاس ہوا جس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور اور اہم امور پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں کمیٹی نے پاسنگ مارکس کم ازکم 40 فیصد کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے مسلم طلبہ کے لئے مطالعہ قرآن لازمی قرار دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ بورڈز کے چیئرمینز نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ پورے ملک میں یکساں رزلٹ کارڈ متعارف کرایا جائے گا اور امتحانی شیڈول مارچ ، اپریل کے بجائے مئی اور جون میں کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں رواں سال کیلئے انٹربورڈ سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بلوچستان بورڈ رواں سال انٹربورڈ سپورٹس کمیٹی کا چیئرمین ہوگا۔