منی لانڈرنگ کیس: پرویز الٰہی کے ضمانتی مچلکے منظور، روبکار جاری
07-15-2023
(لاہور نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی کے ضمانتی مچلکے منظور کر کے روبکار جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے رہائی کی کوششیں تیز ہوگئیں، ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں ضمانتی مچلکے جمع کروائے گئے تھے جو اب منظور ہو چکے ہیں۔ ضمانتی مچلکے کی جانچ پڑتال کے بعد چودھری پرویزالٰہی کی روبکار جاری کردی گئی، روبکار جیل حکام کو موصول ہوتے ہی سابق وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی صدر کو آج رہائی مل جائے گی۔