ایک اور ڈورن منشیات سپلائی کرتے ہوئے فصلوں میں جا گرا

07-15-2023

(ویب ڈیسک) لاہورمیں ڈرون کے ذریعے منشیات کی منتقلی کا عمل نہ رک سکا ، ایک اور ڈرون منشیات کی سپلائی کے دوران گر گیا۔

لاہورکے علاقے ہڈیارہ میں ایک اورڈرون منشیات کے پیکٹ لے جاتے ہوئے فصلوں میں جا گرا ۔ پولیس اوراینٹی نارکوٹکس نے ڈرون کو قبضے میں لے لیا ، ڈرون سے پانچ پیکٹ ڈرگ پاؤڈر برآمد ہوا ہے۔ یاد رہے کہ چند دن قبل بھی کروڑوں روپے مالیت کی 6 کلو منشیات لے کر جانے والا ڈرون ہلوکی کے قریب رسول پورہ گاؤں میں گرا تھا۔