ملک میں سیمنٹ کی قیمتیں گزشتہ ہفتہ کے دوران مستحکم رہیں

07-15-2023

(ویب ڈیسک) ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام رہا۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 13 جولائی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1135 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.22 فیصد زیادہ ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1132 روپے ریکارڈ کی گئی تھی، اسی طرح گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک کے جنوبی اضلاع میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1166 روپے ریکارڈکی گئی۔ جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.14 فیصد کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1168 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق 13 جولائی کوختم ہونے والے ہفتہ میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1150 روپے، راولپنڈی 1147 روپے، گوجرانوالہ 1140 روپے، سیالکوٹ 1140 روپے، لاہور1170 روپے، فیصل آباد 1120 روپے، سرگودھا 1100 روپے، ملتان 1133 روپے، بہاولپور 1160 روپے، پشاور1120 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1100 روپے ریکارڈکی گئی۔ کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1128 روپے، حیدرآباد1150 روپے، سکھر1210 روپے، لاڑکانہ 1170 روپے، کویٹہ 1190 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1150 روپے ریکارڈ کی گئی۔