سول سوسائٹی کے وفد کا جناح ہاؤس کی خراب حالت پر انتہائی دکھ کا اظہار

07-15-2023

(لاہور نیوز) سول سوسائٹی اور سماجی شخصیات کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور 9 مئی واقعہ کی مذمت کی۔

وفد نے جناح ہاؤس کو نذرِآتش اور خراب حالت میں دیکھ کر انتہائی دکھ کا اظہار کیا۔ شرکاء وفد کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے اپنے ہی قائد کے گھر کو جس قدر بری طرح جلایا اسے دیکھ کر انتہائی دُکھ ہوا، پاک افواج اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنا کسی بھی لحاظ سے قابلِ معافی جرم نہیں ہے، ہم اپنی پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تاحیات کھڑے رہیں گے۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ قائد کے گھر تباہی پھیلانے والوں اور شہداء کی بے حرمتی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔