دورہ سنگاپور: پاکستانی ویمنز فٹبال سکواڈ کو ویزے مل گئے
07-15-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان ویمنزفٹبال سکواڈ کو دورہ سنگاپور کے لیے ویزے مل گئے۔
فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سنگاپور کے درمیان آج 15 جولائی کو ہونے والا میچ باہمی مشاورت سے منسوخ کردیا گیا، میچ کو این او سی اور ویزوں کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔ فٹبال فیڈریشن کے مطابق قومی ویمنز فٹبال ٹیم کی روانگی کا شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین ایک میچ 18 جولائی کو کھیلا جائے گا۔