رینالہ خورد: کبڈی کا سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اخترخان قتل

07-15-2023

(ویب ڈیسک)نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کبڈی کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اخترخان کوقتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کبڈی کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اخترخان شیرگڑھ کے قریب جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ قتل کا واقعہ شیرگڑھ کے قریب پیش آیا، نامعلوم قاتل واردات کے بعد موقع سے فرارہوگئے، شیرگڑھ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔