نیلم حیات ملک نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

07-15-2023

(لاہورنیوز) سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب نیلم حیات ملک نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

نیلم حیات ملک نے 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ وہ تشدد اور توڑ پھوڑ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد لاہور کی قیادت نے عوام کو کور کمانڈر کے گھر پر دھاوا بولنے کے لیے اُکسایا جس کے نتیجے میں پُرتشدد واقعات رونما ہوئے۔ سابق ایم پی اے نے کہا کہ ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، فوج نے اس ملک کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا فوج مخالف بیانیہ اس ملک کے مفاد میں نہیں لہٰذا میں پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں۔