مذاکرات کامیاب، سرکاری ملازمین نے دھرنا ختم کردیا

07-15-2023

(ویب ڈیسک) سرکاری ملازمین نے مذاکرات کامیاب ہونے پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

مشیر وزیراعظم ملک احمد خان کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد سرکاری ملازمین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا، پنجاب کے سرکاری ملازمین کے تنخواہ میں 35 فیصد اور پنشن میں 17.5 فیصد اضافے کے مطالبات مان لیے گئے۔ ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ وفاق کے برابر ہی ہوگا،لیو انکیشمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی منسوخ ہوگا،ملازمین کے مطالبات کو من و عن تسلیم کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کئی دن سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے تھے، احتجاج طول پکڑ جانے کے بعد وفاقی حکومت نے بالآخرمظاہرین کے مطالبات تسلیم کر لئے ۔