پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

07-14-2023

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بغیر کسی رد وبدل کے 1959 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی، تاہم پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 574 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافہ کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں چار ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔