عاصم اظہر نے میوزک کنسرٹ کیوں معطل کیا؟گلوکار نے وجہ بیان کردی

07-14-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث میوزک کنسرٹ معطل کیا گیا ہے۔

عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں حیدرآباد اور جامشورو میں کنسرٹ کرنا تھا ،تاہم ان کی ٹیم اور کنسرٹ آرگنائزر کو سکیورٹی خطرات کا علم ہوا جس پر انہیں مجبوراً کنسرٹ معطل کرنا پڑا۔ گلوکار کا کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے باوجود کنسرٹ کرنا ٹھیک نہیں تھا کیونکہ وہاں مداحوں کا ہجوم موجود ہوگا اس لئے رِسک نہیں لیا جا سکتا۔عاصم اظہر نے لکھا کہ ان کیلئے ان کے مداحوں کی حفاظت سب سے اہم ہے تاہم وہ جلد کنسرٹ کریں گے۔