واسا نے ٹیوب ویلز کا منصوبہ منظور کروانے کے باوجود نئے ٹیوب ویلز نہ لگائے

07-14-2023

(لاہور نیوز) واسا نے 25 ٹیوب ویلز کا منصوبہ منظور کروانے کے باوجود نئے ٹیوب ویلز نہ لگائے۔

شہر میں مختلف مقامات پر 25 سے زائد نئے ٹیوب ویلز لگانے کا پلان پروگرام میں شامل تھا۔ واسا نے 25 ٹیوب ویلز کا منصوبہ منظور کروا کے نئے ٹیوب ویلز نہ لگائے۔ مالی سال 2022-23 میں ٹیوب ویلز کے لیے مختص 70 کروڑ روپے دیگر ترقیاتی کاموں پر خرچ کر دیئے گئے۔ اعظم گارڈن مصطفی ٹاؤن، آر بلاک جوہر ٹاؤن، یونین کونسل 203 میں نئے ٹیوب ویل نہ لگ سکے۔ یو سی 217، سید پور بسطامی میں تین ٹیوب ویلز نہ لگ سکے۔ کراچی محلہ وارڈ نمبر 1 اور گلستان کالونی، انفنٹری روڈ ملحقہ علاقوں میں 15 ٹیوب ویلز کی تنصیب نہ ہوئی۔ ایم ڈی واسا کی جانب سے ڈائریکٹر ویسٹ واٹر اور ہائیڈرالوجی کی سرزنش کرتے ہوئے فنڈز استعمال نہ کرنے پر وضاحت طلب کر لی گئی۔