پنجاب بھر میں چوکیدارہ نظام دوبارہ مکمل فعال کرنے کا فیصلہ

07-14-2023

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں چوکیدارہ نظام دوبارہ مکمل فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

بورڈ آف ریونیو پنجاب کا فل بورڈ اجلاس ہوا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ بورڈ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں چوکیدارہ نظام کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا۔ زیر التوا انتقالات پاس نہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے ہدایت کی کہ سٹیٹ لینڈ کا ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے کام کا جلد آغاز کیا جائے۔ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے زیر قبضہ سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ بورڈ آف ریونیو کے فل بورڈ اجلاس میں دیگر اہم فیصلے بھی کئے گئے۔