گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور میں سیمینار کا انعقاد، سیکرٹری ہایئر ایجوکیشن کی شرکت

07-14-2023

(لاہور نیوز) گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں سیکرٹری ہایئر ایجوکیشن جاوید اختر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

محکمہ ہایئر ایجوکیشن کے اعلیٰ افسران ،ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داروں اور طلبہ کی بڑی تعداد سیمینار میں شریک ہوئی۔ سیکرٹری ہایئر ایجوکیشن جاوید اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر اپنی سوسائٹی کو ترتیب دینا ہے۔ تمام ادارے مل کر سوسائٹی بناتے ہیں اور ہم آہنگی کی خوبصورت مثال آپ کا جسم ہے۔ سیکرٹری ہایئر ایجوکیشن کا مزید کہنا تھا کہ بد قسمتی سے آج معاشرے سے برداشت اور رواداری ختم ہو چکی ہے۔ ہمیں مثالی معاشرہ بنانے کے لئے برداشت اور تحمل مزاجی کو  فروغ دینا ہو گا۔ تقریب کے اختتام پر ایم اے او کالج کی پرنسپل پروفیسر عالیہ رحمان خان کی جانب سے مہمانوں میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔