عدالت نے پرویز الٰہی کو خفیہ مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا
07-14-2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو خفیہ مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے پولیس اور اینٹی کرپشن کو خفیہ مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالت نے زیر التوا انکوائری میں بھی سابق وزیر اعلیٰ کو گرفتار کرنے سے روک دیا، جسٹس امجد رفیق نے پرویز الٰہی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔