مختلف اضلاع میں اساتذہ نے مارکنگ سینٹر میں کام کرنا چھوڑ دیا

07-14-2023

(لاہور نیوز) پرچوں کی مارکنگ متاثر ہونے لگی ۔ اکثر اضلاع میں اساتذہ نے مارکنگ سینٹر میں کام کرنا چھوڑ دیا۔

بعض اضلاع میں مارکنگ سینٹرز کو تالے لگا دیئے گئے۔ اساتذہ نے کام کرنے سے انکار کر دیا ۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ اساتذہ مارکنگ چھوڑ کر ہڑتال میں شریک ہونے لگے ۔ ہڑتال کی وجہ سے عملی امتحانات بھی متاثر ہونے لگے ہیں۔ کنٹرولر لاہور بورڈ محمد عرفان کا کہنا ہے کہ میٹرک امتحانات کی چیکنگ 98 فیصد ہو گئی۔ انٹرمیڈیٹ کے نتائج متاثر ہو سکتے ہیں۔ نتائج کا اعلان مقرر کردہ تاریخ سے دو تین دن آگے جا سکتا ہے۔