گورنر پنجاب سے ن لیگ لاہور کے خواتین ونگ کے وفد کی ملاقات

07-14-2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے ن لیگ لاہور کے خواتین ونگ کے وفد نے ملاقات کی۔

صدر سعدیہ تیمور کی قیادت میں سابق ارکان اسمبلی سمیرا کومل ، سیدہ سنبل سمیت دیگر خواتین وفد میں شامل تھیں۔ گورنر پنجاب نے ملاقات میں کہا کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔ مسلم لیگ  نون نے اپنے گزشتہ ادوار میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے آل ویمن یونیورسٹیز، ویمن آن ویلز سمیت کئی اقدام کیے۔ حکومت نے مخلصانہ کوششیں کر کے ملک کو معاشی بحران سے نکال لیا ہے۔ دنیا کی قیادتیں قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی بڑی عزت کرتی ہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو منصوبے کے تحت شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی اور آرمی تنصیبات پر حملے کئے گئے، جو ناقابل معافی جرم ہے۔