کمشنر لاہور کا زیر تعمیر سمن آباد انڈر پاس کا دورہ

07-14-2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے زیر تعمیر سمن آباد انڈر پاس کا دورہ کیا۔

چیف انجینئر اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بارشوں کے سپیل کے بعد سمن آباد انڈر پاس پر بقیہ کام مکمل کیا جا رہا ہے۔ سمن آباد انڈر پاس کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سمن آباد انڈرپاس تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ شدید بارشوں کی وجہ سے کام میں خلل آیا۔  بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ انڈرپاس کی فینسنگ والز اور بیرلز کی ڈرین پر کام جاری ہے۔ انڈرپاس سے منسلک سروس روڈز کی تکمیل کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کنٹریکٹر کو دن رات لگا کر بقیہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔