ایل ڈی اے سٹی میں چناب روڈ کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور ہونے لگیں

07-14-2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی چناب روڈ کی تعمیر میں اہم ڈویلپمنٹ ہو گی۔ ایل ڈی اے سٹی میں چناب روڈ کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور ہونے لگیں۔

چناب روڈ کی تعمیر کے لیے ایکوائر شدہ اراضی کے قبضہ کے حصول کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 200 فٹ مین چناب روڈ کی تکمیل میں حائل فیکٹری اور دیگر ایکوائر شدہ اراضی کا بڑا حصہ کلیئر کر لیا گیا ہے۔ بقیہ ایکوائر شدہ اراضی کا قبضہ حاصل کر کے روڈ کی تکمیل کا کام مزید تیز کر دیا جائے گا۔ ڈائریکٹر لینڈ ایکوزیشن کو ایکوائر شدہ زمین کے مالکان کو معاوضے کی ادائیگی کے عمل کو آسان اور تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔