ایل ڈی اے کی عدم توجہی کے باعث کینال روڈ انڈر پاسز کی حالت زار ہو گئی

07-14-2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے کی عدم توجہی کے سبب کینال روڈ انڈر پاسز کی حالت ابتر ہو گئی۔ انڈر پاسز کی حد اونچائی کیلئے لگائے گئے بیریئرز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

ہیوی ٹریفک کے انڈر پاسز میں پھنسنے کے واقعات اور حادثات رونما ہونے لگے۔ کیمپس انڈر پاس سے پہلے حد اونچائی کے لگے آہنی راڈ ٹوٹ چکے ہیں۔ بورڈ بھی مرمت کا منتظر ہے۔ بیوٹیفکیشن آف لاہور پراجیکٹ میں فنڈز مختص ہونے کے باوجود تزئین و آرائش کا کام نہ کیا گیا۔ دوسری جانب ٹیپا کو فعال بنانے کیلئے منصوبے تفویض کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے جلو موڑ تک تمام انڈر پاسز کی تزئین و آرائش ٹیپا سے کروائی جائے گی۔ ایل ڈی اے کی انڈر پاسز سے متعلق پی ٹی سی ایل سے معاہدے کی میعاد ختم ہو گئی۔ ٹیپا کی جانب سے پہلے مرحلے میں انڈر پاسز کی مرمت کا کام کیا جائے گا۔ کارپوریٹ سیکٹر اور پرائیویٹ فرمز کی سرمایہ کاری سے انڈر پاسز کو خوبصورت بنایا جائے گا۔