زم ایفرو ٹی ٹین لیگ میں شامل کرکٹرزکو این اوسی جاری نہ ہوسکے
07-14-2023
(ویب ڈیسک) پی سی بی نے زم ایفرو ٹی ٹین لیگ میں شامل قومی کرکٹرزکو تاحال این اوسی جاری نہیں کئے۔
کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پی سی بی کہتا ہے کہ چیئرمین اور سی ای او نہیں ہیں اس لئے انتظار کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این او سی لیٹ ملنے پر پلیئرز ابتدائی میچزمیں شرکت سے بھی محروم ہوسکتے ہیں۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کاچیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے بھی رابطہ ہوا ہے۔ کرکٹ بورڈ نے ذکاء اشرف سے 8 کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے کی درخواست کی ہے ۔ ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی زم ایفرو ٹی ٹین لیگ کے لئے این او سی پالیسی کا اعلان اگلے ہفتے کرے گا۔ زم ایفرو ٹی ٹین لیگ میں محمد حفیظ، محمد عامر، شاہنوازدھانی، آصف علی شرکت کریں گے، مرزا طاہر بیگ، طیب عباس، عثمان شنواری اور محمد عرفان بھی ان ایکشن ہوں گے۔ زم ایفرو ٹی ٹین لیگ کا پہلا ایڈیشن 20 جولائی سے 29 تک جولائی تک کھیلا جائےگا، لیگ میں لاہور قلندرز کی ٹیم ڈربن قلندرز سمیت 5 ٹیمیں شرکت کریں گی۔