ایشین کرکٹ کونسل کا ہنگامی اجلاس اتوار کو دبئی میں طلب
07-14-2023
(ویب ڈیسک) ایشیا کپ ائیشین کرکٹ کونسل کا ہنگامی اجلاس اتوارکو دبئی میں طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔
پی سی بی وفد سمیت کونسل اراکین ممالک جنوبی افریقہ سے واپسی پر دوبئی میں اجلاس میں شریک ہونگے۔اجلاس اے سی سی کے صدر جے شاہ کریں گے۔ اجلاس میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے شیڈول کوحتمی شکل دی جائے گی،ایشیا کپ کے میزبان پاکستان اور سری لنکا میں مختلف وینیوز زیرغورآئیں گے۔ اجلاس میں پاکستان میں چارمیچزاورسری لنکا میں فائنل سمیت نومیچزکے وینیوز کو فائنل کیا جائے گا۔ایشیا کپ کے حتمی شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے ہوگا۔