امام الحق بھی لنکا پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے

07-14-2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے بیٹر امام الحق کا بھی لنکا پریمیئر لیگ میں معاہدہ ہوگیا۔

 امام الحق پہلی بار پاکستان سے باہر کسی لیگ میں حصہ لیں گے  جس کیلئے امام الحق کا کولمبو سٹرائیکر سے معاہدہ ہوا ہے۔ امام الحق کو آئرلینڈ کے کھلاڑی  لورکن ٹکر کے متبادل کے طور پر سائن کیا گیا ہے، کولمبو سٹرائیکرز میں امام الحق کو بابراعظم کا ساتھ حاصل ہوگا ۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا بھی لنکا پریمیئر لیگ کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔  بابر اعظم ایل پی ایل میں براہ راست معاہدہ کرنے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔ کپتان بابر اعظم کے ساتھ معاہدہ کولمبو نے کیا ہے، اس کے علاوہ متھیشا پاتھیرانا اور چمیکا کرونارتنے سے بھی کولمبو نے معاہدہ کیا ہے، ڈیوڈ ملر، میتھیو ویڈ، شکیب الحسن، تبریز شمسی کا بھی ایل پی ایل میں براہ راست معاہدہ ہوا ہے،براہ راست معاہدہ کرنے والوں میں سری لنکا کے کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ لنکا پریمیئر لیگ اس سال 30 جولائی سے 22 اگست تک کھیلی جائے گی۔