ایمرجنگ ایشیا کپ: نیپال نے پاکستان شاہینز کو 180 رنز کا ہدف دے دیا

07-14-2023

(ویب ڈیسک) اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ میں نیپال نے پاکستان کو 180 رنز کا ہدف دے دیا۔

کولمبو کرکٹ کلب میں جاری میچ میں نیپال نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم نیپالی ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور 37 اوورز میں 179 رنز بناکر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ نیپال کی جانب سے لوئر مڈل آرڈر بلےباز سومپال کامی نے 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تاہم انکے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا، ایک وقت میں نیپالی ٹیم 72 کے مجموعے پر اپنی 8 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ پاکستان کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 5 جبکہ محمد وسیم جونئیر نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔