سارہ خان 31 برس کی ہو گئیں، شوہر کی دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

07-14-2023

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان آج اپنی 31 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، اس موقع پر ان کے شوہر فلک شبیر نے خوبصورت انداز میں انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

گلوکار فلک شبیر نےفوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اہلیہ کے ساتھ ایک مشترکہ تصویر لگائی اور سالگرہ کی مبارکباد دی۔ فلک نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ "جس لمحے پہلی بار آپکو دیکھا تھا اسی لمحے آپکو اپنی زندگی میں شامل کرنے کا ارادہ کرلیا تھا"۔ انہوں نے مزید لکھا کہ "امید ہے آج کے دن آپکو ڈھیروں خوشیاں ملیں گی، میری زندگی کی آخری سانسوں تک ڈھیروں محبت صرف آپکے لئے ہے، سالگرہ مبارک ہو"۔   یاد رہے کہ یہ جوڑی عالمی وبا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران ازدواجی رشتے میں منسلک ہوئی تھی جب کہ انکی ایک بیٹی بھی ہے جس کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز آئے دن  سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوتی ہیں۔