سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، بابراعظم کیلئے نئے بلّے تیار
07-14-2023
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابراعظم کی قیادت میں رواں ماہ سری لنکا کیخلاف 2 ٹیسٹ کھیلے گی۔
سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے کپتان بابراعظم کے نئے بلّے تیار ہوگئے ہیں۔ ٹیسٹ سیریز کے لیے تیار ہونے والے بلے کی خصوصی ویڈیو برطانوی کمپنی نے جاری کردی ہے۔ بابراعظم اس کمپنی کا ہائپر نووا 1.3 نامی بیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ اتوار سے گال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔