سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیزیر کیلئے سکواڈ کا اعلان

07-14-2023

(ویب ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 16 جولائی بروز اتوار سے سری لنکا کے گال سٹیڈیم میں شروع گا، سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی قیادت دمتھ کرونا رتنے کریں گے۔ سری لنکن ٹیم میں نشان مدوشکا، کوشال مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، دھننجیا ڈی سلوا اور پتھم نشانکا بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سمر اوکرما، کمندو مینڈس، رمیش مینڈس اور پربتھ جے سوریا، پراوین جیا وکرما، کسن رجیتھا، مدوشنکا، وشوا فرنینڈو اور لکشیتا مانا سنگھے بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔