آئی ایم ایف سے ملنے والے ڈالرز 14 جولائی کے زرمبادلہ ذخائر میں شامل ہوں گے

07-13-2023

(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور بین الاقوامی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے ملنے والے ڈالرز 14 جولائی کے زرمبادلہ زخائر میں شامل ہوں گے۔

سٹیٹ  بینک آف پاکستان کے مطابق آئی ایم ایف سے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر، سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر جبکہ متحدہ عرب امارات سے 1 ارب ڈالر موصول ہوئے۔7 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ذخائر 93 ملین ڈالر بڑھ کر 9.83 ارب ڈالر ہو گئے، سٹیٹ بینک کے ذخائر 61 ملین ڈالر بڑھ کر 4.52 ارب ڈالر ہو گئے۔دیگر بینکس کے ذخائر 31 ملین ڈالر بڑھ کر 5.31 ارب ڈالر ہو گئے۔