زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بڑا اضافہ

07-13-2023

(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک کے مطابق 7 جولائی تک زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 83 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

مرکزی بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 7 جولائی تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد سرکاری ذخائر 4 ارب 52 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ45 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ اس طرح گذشتہ ہفتے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 83 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران سعودی عرب سے موصولہ 2 ارب ڈالر، متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر اور آئی ایم ایف سے موصولہ1 ارب 20 کروڑ ڈالر کو شامل کرکے سرکاری ذخائر 8 ارب 70 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔