معروف ہدایتکارابوعلیحہ کا سندھی زبان میں فیچر فلم بنانے کا اعلان

07-13-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف ہدایتکار ابوعلیحہ نے سندھی زبان میں فیچر فلم'بھوپو' بنانے کا اعلان کردیا۔

ہدایتکار نے ٹوئٹر پیغام میں فلم کے حوالے سے بتایا کہ انہیں تھرپارکر کی ریکی کے دوران احساس ہوا کہ اردو یا کسی اور زبان میں یہاں کی کہانی نہیں بتائی جاسکتی۔ اسے مقامی سندھی اور تھری زبان میں ہی بتانا ہوگا۔ابو علیحہ نے بتایا کہ انہوں نے کہانی کا اسکرپٹ سندھی میں ترجمہ کروایا اور اب وہ فلم “بھوپو” کو سندھی میں بنارہے ہیں تاہم وہ بعد میں اس فلم کو اردو میں ضرور ڈب کریں گے۔ اس فیچر فلم میں تھرپارکر کے بھوپا قبیلے کی کہانی کو فلمایا جائے گا جس کیلئے انہوں نے ایک ایکٹنگ کوچ بھی رکھا ہے تاکہ مقامی لوگ جو فلم کی کہانی کا حصہ بن رہے ہیں ان کی اداکاری کی صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکے۔انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ تھرپارکر سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نرملا نے 2 گانے بھی ریکارڈ کروائے ہیں جو فلم کا حصہ ہوں گے۔