نظریہ پاکستان روڈ کے سگنل فری کوریڈور پر کام شروع

07-13-2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے نے شہر میں ایک اور سگنل فری کوریڈور بنانے کے لیے 27 کروڑ 10 لاکھ روپے کا تخمینہ لگا لیا۔

نظریہ پاکستان روڈ کے سگنل فری کوریڈور پر کام شروع کر دیا گیا۔ شوکت خانم فلائی اوور کے نیچے سگنل کو ختم کیا جائے گا۔ سگنل ختم کرنے کے بعد اشارے سے پہلے اور بعد میں پروٹیکٹڈ یوٹرن بنائے جائیں گے۔ کینال روڈ سے براستہ نظریہ پاکستان روڈ امیر چوک تک ٹریفک کو سگنل فری راستے ملے گا۔ نظریہ پاکستان روڈ پر ابدالین ہاؤسنگ سوسائٹی کے سامنے پروٹیکٹڈ یوٹرن بنانے کے لیے گرین بیلٹ کو اکھاڑ دیا گیا۔ ایل ڈی اے نے سگنل فری کوریڈور بنانے کے لیے 27 کروڑ 10 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔ سگنل فری کوریڈور پر تعمیراتی کام ایک ماہ کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔