قومی ویمنز فٹبال ٹیم کو دورہ سنگا پور کیلئے این او سی مل گیا

07-13-2023

(لاہور نیوز) وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے ویمن فٹبال ٹیم کو سنگاپور جانے کا این او سی جاری کردیا۔

وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو سنگاپور جانے کا این او سی 13 سے 18 جولائی تک جاری کیا گیا، پاکستان ویمن فٹبال ٹیم دستیاب فلائیٹ سے سنگاپور روانہ ہوگی۔یاد رہے کہ این او سی تاخیر سے ملنے کی وجہ سے شیڈول ائیر ٹکٹس پی ایف ایف کی جانب سے کینسل کروادی گئیں تھیں، فٹبال فیڈریشن نے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے گزشتہ روز کے ٹکٹس بک کروائے تھے۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے سنگاپورکےخلاف دو فرینڈلی میچز کھیلنے سنگاپور جانا ہے، دونوں میچز 15 اور 18 جولائی کو شیڈول ہیں، اس موقع پر شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی شکر گزار ہوں جنہوں نے تھوڑے وقت میں مسئلہ حل کروایا۔