سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے اضافہ

07-13-2023

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کیساتھ 1959 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 429 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 78 ہزار 326 روپے ہوگئی۔