سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

07-13-2023

(لاہور نیوز) آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری کے باوجود پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد بڑی مندی دیکھی گئی۔

حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، ایک موقع پر کاروبار میں تیزی 600 پوائنٹس سے زائد ہو گئی تھی،تاہم حصص مارکیٹ میں 100 انڈیکس 247.99 پوائنٹس کی مندی کے بعد 45266.96 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.54 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی، جبکہ 22 کروڑ 52 لاکھ 16 ہزار 885 شیئرز کا لین دین ہوا، مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 30 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔