مون سون میں بارش کے دوران ڈیوٹی پر موجود وارڈنز کو نئی برساتیاں ملیں گی

07-13-2023

(لاہور نیوز) مون سون میں ٹریفک وارڈنز کیلئے اچھی خبر آ گئی۔ بارش کے دوران ڈیوٹی پر موجود وارڈنز کو نئی برساتیاں ملیں گی۔

پنجاب بھر کے ٹریفک وارڈنز کے لئے ضرورت کے مطابق 4 ہزار 996 برساتیاں تیار کروا لی گئیں۔ مراسلہ کے مطابق لاہور ٹریفک پولیس کو 14 سو 50 برساتیاں فراہم کی جائیں گی۔ پنجاب بھر میں وارڈنز کے لئے 29 ہزار 808 بیجز اور 14 ہزار 902 ٹوپیاں فراہم کی جائیں گی۔ لاہور پولیس کے ملازمین کو 83 سو 48 بیجز اور 42 سو 62 ٹوپیاں فراہم کی جائیں گی۔  ملازمین 18 اور 19 جولائی کو برساتی و دیگر سامان چوہنگ پولیس سٹور سے حاصل کر سکیں گے۔ ایس ایس پی ٹریفک رفعت بخاری نے تمام اضلاع کو سامان وصولی کیلئے مراسلہ بھجوا دیا۔