پاکستان اور چین کا تعلیم کے شعبے میں تعاون کا اہم معاہدہ کرنے کا فیصلہ

07-13-2023

(ویب ڈیسک ) پاکستان اور چین نے تعلیم کے شعبے میں تعاون کا اہم معاہدہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، پاکستان کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور چین کے گرینڈ ویو انسٹی ٹیوشن میں معاہدہ طے پائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اکیڈمک کوآپریشن معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دی ہے، کابینہ سے وزارت دفاع کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی، وزارت خارجہ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی ایس آئی نے معاہدے پر اعتراض نہیں کیا۔ وزارت تعلیم و تربیت اور ایچ ای سی نے معاہدے کی حمایت کر دی جبکہ وزارت قانون و انصاف سے بھی معاہدے کے مسودے کی توثیق کروا لی گئی ہے، معاہدے کے تحت تعلیم، اکیڈمک اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔