نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیرتربیت افسران کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

07-13-2023

(لاہور نیوز) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیرتربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔

وفد میں 37 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے 16 افسران شامل تھے۔ اس موقع پر ایس پی محمد عاصم جسرا نے وفد کو ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی اور مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔ وفد کو پکار 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن اور الیکٹرانک ڈیٹا اینالسز سینٹر کا دورہ کروایا گیا۔ افسران کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر بھر کے اہم مقامات کی مانیٹرنگ کا عمل دکھایا گیا۔ افسران کو ایل ٹی ای ایڈوانس ہینڈ سیٹ اور ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم بارے بھی بتایا گیا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی دورہ کے موقع پر زیرتربیت افسران کو بتایا گیا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں سیف سٹیز اتھارٹی کا کلیدی کردار ہے۔ سیف سٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر تک پھیلایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سینئر افسران کا کہنا تھا کہ ماڈرن پولیسنگ کیلئے سیف سٹیز جیسا جدید انفراسٹرکچر لازمی ہے۔ موثر سکیورٹی کے لیے پاکستان بھر میں سیف سٹی جیسے منصوبے ناگزیر ہیں۔