یو ای ٹی واسا کی 35 لاکھ کی نادہندہ نکلی

07-13-2023

(لاہور نیوز) یو ای ٹی واسا کی 35 لاکھ کی نادہندہ نکلی۔ پانی کا بل نہ دینے پر واسا نے یو ای ٹی کا ٹیوب ویل دوبارہ سیل کر دیا۔

دوہزار اٹھارہ سے ایک ٹیوب ویل کی ادائیگی نہ کی گئی۔ واسا کی جانب سے ٹیوب ویل کو سیل کیا گیا۔ ٹیوب ویل کی سیل توڑ کر آپریشنل کیا گیا۔ واسا نے دوبارہ سے ٹیوب ویل کو سربمہر کر دیا۔