نگران وزیر جنگلی حیات بلال افضل کا سفاری زو کا دورہ
07-13-2023
(لاہور نیوز) نگران وزیر جنگلی حیات بلال افضل نے سفاری زو کا دورہ کیا۔ پارک میں صفائی، سکیورٹی اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا۔
بلال افضل نے اپنی گاڑی پر سفاری زو کے مختلف حصوں کا چکر لگایا۔ شیروں اور دیگر جانوروں کے احاطوں اور پنجروں کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سفاری زو میں گنجائش سے بہت کم جانور موجود ہیں۔ جانوروں اور پرندوں کی آبادی بڑھانے پر توجہ دی جائے۔ پانی باقاعدگی سے صاف رکھا جائے۔ شدید موسم میں جانوروں کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے۔ پنجروں کے اندر صفائی یقینی بنائی جائے۔ شائقین کے تحفظ کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ سفاری زو میں فوڈ پوائنٹس کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ شائقین کو معیاری خوراک کنٹرول ریٹ پر فراہم کی جائے۔ صوبائی وزیر بلال افضل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لوگوں کے لئے سفاری زو کو بہترین سیر گاہ بنائیں گے۔ بعد ازاں انچارج آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر ملک غلام رسول نے مسائل سے آگاہ کیا۔