لبرٹی پلازہ کو منافع بخش بنانے کا منصوبہ ٹھپ، اتھارٹی کو اربوں کا نقصان

07-13-2023

(لاہور نیوز) لبرٹی پارک اینڈ رائیڈ پلازہ کو منافع بخش بنانے کا منصوبہ ٹھپ ہوگیا، لبرٹی پلازہ کی دکانیں لیز پر نہ دینے سے اتھارٹی کو بارہ برسوں میں ڈیڑھ ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

ایل ڈی اے گزشتہ 12برسوں سے پارک اینڈ رائیڈ پلازہ لبرٹی کی دکانوں کی لیز کا معاملہ حل نہ کرسکی، دکانیں لیز پر نہ دینے سے اتھارٹی کو 12برسوں میں ڈیڑھ ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے، لبرٹی پلازہ لیز میں تاخیر برتنے پر سپیشل آکشن کمیٹی سے اختیار واپس لے لیا گیا۔ لبرٹی پلازہ کی تعمیر میں تین فلورز پر 81 دکانیں تعمیر کی گئیں، لوئر گراؤنڈ پر 29، گراؤنڈ فلور پر 31 اور فرسٹ فلور پر 20 دکانیں تعمیرکی گئیں، ایل ڈی اے انتظامیہ صرف 23 دکانیں لیز پر دے سکی، لبرٹی پلازہ کی 26 جنوری 2011 کو 11 دکانیں لیز پر دی گئیں، 6 اپریل 2011 کو بھی آکشن میں 11 دکانیں لیز پر دی گئیں جبکہ گزشتہ 12برسوں میں سپیشل آکشن کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے بقیہ دکانیں لیز پر نہ دی جاسکیں۔ ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے سپیشل آکشن کمیٹی کا اختیار نئی تشکیل کردہ آکشن کمیٹی کو تفویض کر دیا، نئی آکشن کمیٹی کو پارک اینڈ رائیڈ پلازہ لبرٹی کی آکشن فی الفور کرنے  کی ذمہ داری  دے دی گئی۔