اگر میں اداکارہ نہ ہوتی تو شاید میک اپ آرٹسٹ ہوتی : حرامانی

07-13-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حرامانی نے کہا کہ اگر میں اداکارہ نہ ہوتی تو شاید میک اپ آرٹسٹ ہوتی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایک گھریلو خاتون ہوں اور دونوں عیدیں کچن میں ہی گزارتی ہوں،  دعوتوں کا اہتمام بھی خود کرتی ہوں اور مجھے یہ کرنا اس لیے بھی اچھا لگتا ہے کہ میں عام روٹین میں یہ نہیں کرپاتی ۔   اداکارہ نہ ہوتیں تو کیا ہوتیں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حرا کا نے بتایا کہ مجھے شروع ہی سے اچھی بیوی بننے کا شوق تھا وہ شاید پورا ہو بھی گیا ہے لیکن اگر میں اداکارہ نہ ہوتی تو شاید میک اپ آرٹسٹ ہوتی ۔ حرا سے سوشل میڈیا کے ذریعے زندگی میں آنے والے فرق بارے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے دوسروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس دیکھ کر اچھا لگتا ہے میں بہت انجوائے کرتی ہوں، جب کبھی اداس ہوتی ہوں تو ہانیہ عامر کا انسٹاگرام دیکھ لیتی ہوں وہ بہت فن کررہی ہوتی ہے اور یہ دیکھ کر میرا موڈ لائٹ ہوجاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں عائزہ اور دانش کا اکاؤنٹ دیکھتی ہوں تو ان دونوں کا ایک دوسرے کے لئے پیار بہت اچھا لگتا ہے جبکہ سجل کے کیپشنز بڑے شاعرانہ اور بڑے گہرے ہوتے ہیں جنہیں پڑھ کے اچھا لگتا ہے۔