استحکام پاکستان پارٹی کس نشان کیساتھ انتخابی میدان میں اترے گی؟ فیصلہ ہو گیا

07-13-2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی نے عقاب کے نشان کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انتخابی میدان میں اترنے کے حوالے سے استحکام پاکستان پارٹی کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں، پارٹی نے کس انتخابی نشان پر الیکشن لڑنا ہے اس حوالے سے فیصلہ ہو گیا ہے۔ آئی پی پی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے بتایا ہے کہ پارٹی کی رجسٹریشن کے لیے بھی رواں ہفتے ہی الیکشن کمیشن میں درخواست دی جائی گی، رجسٹریشن کے ساتھ ہی عقاب کے انتخابی نشان کے لیے درخواست جمع کروائی جائے گی۔